
مسکین احمد کی صدارت میں منعقدہ تقریب میں طارق انصاری کی شرکت
حیدرآباد: انجمن محبان اردو تلنگانہ کے زیر اہتمام ڈاکٹر زبیر فاروق العرشی(دبئی) کی شاعرانہ زندگی پر مبنی کتاب جو کہ ڈاکٹر سروشہ نسرین قاضی صاحبہ(ناگپور) کی لکھی ہوئی ہے25/ فبروری کو اردو مسکن خواجہ شوق ہال میں رسم اجراء جناب طارق انصاری صدرنشین اقلیتی کمیشن اور ایم اے ماجد کے ہاتھوں عمل میں آئی۔
سید مسکین احمد بانی ئ انجمن کی صدارت میں منعقدہ تقریب کی ابتداء شیخ نعیم کے خیر مقدمی کلمات سے ہوئی جنا ب لطیف الدین لطیف نے تمام انتظامات کی نگرانی کی۔رحیم اللہ خان نیازی، ایم اے ماجد نے بحیثیت مہمانان خصوصی شرکت کی اور مخاطب کرتے ہوئے ڈاکٹر زبیرفاروق العرشی کی اردو دوستی کی ستائش کی۔
صدر جلسہ جناب مسکین احمد نے کہا کہ ڈاکٹر زبیر فاروق العرشی کی اب تک 103کتابیں شائع ہوئی ہیں جس میں ڈھائی لاکھ سے زیادہ اشعار ہیں۔
انہوں نے حکومت تلنگانہ بطور خاص اردو اکیڈیمی سے مطالبہ کیا کہ عرب نژاد اردو شاعر کوفروغ اردو کے لئے ایوارڈ دینا چاہئے، محترمہ سروشہ نسرین قاضی نے بھی ڈاکٹر زبیر کی شاعری کے تعلق سے روشنی ڈالی۔
ادبی اجلاس کے بعد مشاعرہ کا آغاز ہواجس میں ڈاکٹر محسن جلگانوی، سردار سلیم، پروفیسر مسعود احمد،ظفر فاروقی،انجنی کمال گوئل، نور الدین امیر، افتخار عابد، اطیب اعجاز،شکیل حیدر، ممتازلکھنوی، نقی جعفری ناگپوری،بصیر خالد، حنا شہیدی،مہک آرزو، ڈاکٹر رفیہ نوشین نے جہاں اپنے بہترین کلام سے محظوظ کیا وہیں مزاحیہ شعرا فرید سحر، ڈاکٹر معین امر بمبو او ر لطیف الدین لطیف نیا اپنے طنز و مزاح کلام سے محفل کو زعفران زاربنادیا آخر میں مہمان عرب شاعر ڈاکٹر زبیر فاروق العرشی (دبئی)سے سنجیدہ و مزاحیہ شعراسامعین نے بار بار سنا اور داد و تحسین سے نوازا۔
شکیل حیدر نے نظامت کی، آخر میں لطیف الدین لطیف کے شکریہ پراس خوشگور محفل کا اختتام عمل میں آیا۔