ڈرافٹ کے اصولوں کے مطابق، سی بی ایس سی کلاس 10 کے بورڈ امتحانات کا پہلا مرحلہ 17 فروری سے 6 مارچ تک ہوگا، جب کہ دوسرا مرحلہ 5 سے 20 مئی تک ہوگا۔


فائل تصویر آئی اے این ایس
سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) نے دسویں جماعت کے بورڈ امتحانات سال میں دو بار منعقد کرنے کے لیے قواعد و ضوابط کا مسودہ تیار کیا ہے۔ سی بی ایس ای کے سینئر حکام کے مطابق سال میں دو بار بورڈ کے امتحانات منعقد کرنے کی مشق تعلیمی سال 2026-27 سے شروع ہو جائے گی۔ ڈرافٹ کے مطابق سال کا پہلا بورڈ امتحان فروری مارچ اور دوسرا مئی میں ہوگا۔ حکام نے بتایا کہ مسودہ کو پبلک ڈومین میں رکھا جائے گا اور تمام اسٹیک ہولڈرز 9 مارچ تک اپنی رائے دے سکتے ہیں، جس کے بعد پالیسی کو حتمی شکل دی جائے گی۔
ڈرافٹ اصولوں کے مطابق، سی بی ایس ای کلاس 10 کے بورڈ امتحان کا پہلا مرحلہ 17 فروری سے 6 مارچ تک ہوگا، جبکہ دوسرا مرحلہ 5 سے 20 مئی تک ہوگا۔نیوز پورٹل ‘آج تک‘ پر شائع خبر کے مطابق سی بی ایس ای کے ایک سینئر اہلکار نے کہا، “بورڈ امتحانات کے دونوں مراحل مکمل نصاب کی بنیاد پر منعقد کیے جائیں گے اور امیدواروں کو دونوں ایڈیشن کے لیے ایک ہی امتحانی مراکز الاٹ کیا جائے گا۔” دونوں امتحانات کی امتحانی فیس کا فیصلہ درخواست داخل کرنے کے وقت کیا جائے گا اور امیدواروں کو اسے رجسٹریشن کے وقت ہی جمع کرانا ہوگا۔
ڈرافٹ کے مطابق، CBSE کلاس 10ویں کا امتحان 17 فروری سے 6 مارچ تک شیڈول ہے، اور دوسرا مرحلہ 5 مئی سے 20 مئی تک چلے گا۔ امتحان کا پورا عمل 34 دن تک جاری رہے گا جس میں 84 مضامین شامل ہوں گے۔ سال 2026 میں سی بی ایس ای کے 10ویں جماعت کے امتحان میں تقریباً 26.60 لاکھ طلباء کے شرکت کرنے کی امید ہے۔ مستقبل میں بھی، CBSE 10ویں بورڈ کے امتحانات ہر سال 15 فروری اور 5 مئی کے بعد پہلے منگل کو شروع ہوں گے۔ دسویں بورڈ کا امتحان سال میں دو بار منعقد کرنے کی تجویز کا مقصد طلباء کو اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کا موقع فراہم کرنا اور اس طرح ان پر امتحانی دباؤ اور تناؤ کو کم کرنا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔