فلسطین کے حوالے سے عرب پارلیمنٹ کا غیر معمولی اجلاس

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بدھ کے روز عرب پارلیمنٹ کا مسئلہ فلسطین کے حوالے سے ایک غیر معمولی اجلاس منعقد ہونے جا رہا ہے۔

 یہ اجلاس “غزہ کی تعمیر نو ضروری اور اس کے باشندوں کی بے دخلی جرم ہے۔” کے عنوان سے ہوگا

عرب پارلیمنٹ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس اجلاس سے قبل فلسطین کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں مقبوضہ فلسطین کی تازہ ترین صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔

 اس کے علاوہ غزہ کے حوالے سے عرب ممالک کے سربراہان کا ایک اور غیر معمولی اجلاس قاہرہ میں ہونے والا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *