خراب سیٹ دینے پر شیوراج سنگھ چوہان نے ایئر انڈیا کو آڑے ہاتھوں لیا، مسافروں کے ساتھ دھوکہ قرار دیا

نئی دہلی: مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے ایئر انڈیا کی ناقص خدمات پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ہفتہ کو بھوپال سے دہلی جانے والی فلائٹ میں خراب نشست ملنے پر سخت ناراضگی ظاہر کی اور ایئر لائن کی انتظامیہ پر سوالات اٹھائے۔

چوہان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا، “میں نے ایئر انڈیا کی بھوپال سے دہلی فلائٹ اے آئی-436 میں سفر کیا، جہاں مجھے نشست نمبر 8سی الاٹ کی گئی۔ یہ نشست ٹوٹی ہوئی اور اندر دھنس چکی تھی، جس پر بیٹھنا مشکل تھا۔ جب میں نے عملے سے پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ انتظامیہ کو پہلے ہی مطلع کر دیا گیا تھا کہ یہ نشست خراب ہے اور اسے بک نہیں کرنا چاہیے تھا لیکن اس کے باوجود اسے مسافروں کو دیا گیا۔ صرف یہی نہیں، بلکہ طیارے میں دیگر خراب نشستیں بھی موجود تھیں۔‘‘

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *