ڈچپلی شاہراہ پر حادثہ میں شدید زخمی حفاظ منوراما ہاسپٹل میں زیر علاج

نظام آباد: کل رات قومی شاہراہ حیدرآباد روڈ اندلوائی ڈچپلی کے قریب پیش آیے دلخراش سڑک حادثہ میں شہر کے معزز علماء و حفاظ کرام کے شدید زخمی ہونے کے علاوہ ایک ہمسفر دینی مدرسہ کا طالب علم عبدالرحمن کی حادثہ میں برسر موقع موت واقع ہوگئی ہے.

اس حادثے میں شدید زخمی حافظ ایوب علی رضوی کو حیدرآباد کے پشودا ہاسپٹل میں زیر علاج رکھا گیا ہے. جہاں انکا علاج جاری ہے. دیگر حفاظ و علماء کرام مولانا شاہد رضا و حافظ غلام محی الدین رضوی کو بھی گہرے زخمی حالت میں شہر کے منوراما ہاسپٹل خلیل واڑی منتقل کر دیا گیا ہے. جہاں یہ زیر علاج ہیں.

اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی شہر کے سینئر کانگریس پارٹی اقلیتی قائدین سید نجیب علی ایڈووکیٹ. سابقہ ڈپٹی میئر ایم اے فہیم. سینئر کارپوریٹر ایم اے قدوس. سابقہ کواپشن ممبر اشفاق احمد خان پاپا. سابقہ سینئر کارپوریٹر کانگریس محمد مجاہد خان. نظام آباد زونل چئیرمین آل انڈیا قومی یکجہتی تنظیم سمیر احمد اور محمد ظفر نے منوراما ہاسپٹل پہنچ کر اس سڑک حادثہ میں شدید زخمی زیر علاج مولانا شاہد رضا اور حافظ غلام محی الدین رضوی سے ملاقات کرتے ہوئے انکی عیادت کی.

نظام آباد سینئر کانگریس پارٹی اقلیتی قائدین نے اس واقعہ کو حکومتی مشیر محمد علی شبیر کے علم میں لایا بعدازاں تلنگانہ حکومتی مشیر محمد علی شبیر نے صدر ضلعی مرکزی میلاد کمیٹی نظام آباد عبدالرشید رضوی سے بذریعہ فون بات کرتے ہوئے خوفناک سڑک حادثہ میں شہر کے معزز علماء و حفاظ کرام کے شدید زخمی اور ایک مدرسہ کے طالب علم کی موت پر اپنے شدید غم و ملال کا اظہار کیا.

حکومتی مشیر محمد علی شبیر نے حادثہ کے شکار تمام علماء و حفاظ کرام اور انکے افراد خاندان سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے حیدرآباد میں زیر علاج حافظ ایوب علی رضوی و نظام آباد میں زیر علاج مولانا شاہد رضا اور حافظ غلام محی الدین رضوی کے بہتر سے بہتر علاج کیلئے ہر ممکن تعاون پیش کرنے کا تیقن دیا ہے.



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *