[]
نئی دہلی: اس سال اگست کے مہینے میں گزشتہ 122 برسوں میں سب سے کم بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔
محکمہ موسمیات کی آج یہاں جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 122 سال قبل 1901 میں پہلی بار 161.7 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ 2005 میں 191.2، 1965 میں 192.3، 1920 میں 192.7، 2009 میں 193.5، 1913 میں 193.7، 2021 میں 194.3 ریکارڈ کیا گیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یکم سے 31 اگست تک آندھرا پردیش میں پوری ریاست میں عمومی 144.3 ملی میٹرکے مقابلہ میں اوسطاً صرف 67 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ حیدرآباد میں یکم سے 28 اگست تک صرف 22.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
ہندوستان میں خریف کی بڑی فصلیں جیسے دھان، اُڑد، تور کا انحصار جنوب مغربی مانسون کی بارشوں پر ہوتا ہے، لیکن اس بار جولائی میں ملک کے مختلف حصوں میں بارش اچھی رہی لیکن اگست میں کئی علاقوں میں بارش کم ہوئی۔
وزارت زراعت کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت دھان سمیت خریف کی بڑی فصلوں کی بوائی اور کاشت گزشتہ سال کی سطح پر جاری ہے۔ یکم ستمبر کو مانسون کے موسم کا اختتام سمجھا جاتا ہے۔