ہاتھرس بھگدڑ معاملہ: عدالتی کمیشن کی رپورٹ میں منتظمین کو ذمہ دار قرار دیا گیا، بھولے بابا کو کلین چٹ

آئندہ کے لیے سفارشات

عدالتی کمیشن نے آئندہ ایسے حادثات سے بچاؤ کے لیے کچھ اہم تجاویز پیش کی ہیں، جن میں درج ذیل نکات شامل ہیں:

– بڑے عوامی اجتماعات سے قبل پولیس افسران کو لازمی طور پر مقام کا معائنہ کرنا چاہیے۔

– اجازت نامے کی شرائط پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے اور خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے۔

– ایسے پروگراموں میں ہجوم کو کنٹرول کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں تاکہ بھگدڑ جیسے واقعات کو روکا جا سکے۔

اس رپورٹ کے بعد حکومت کی جانب سے کارروائی کا امکان بڑھ گیا ہے۔ کمیشن کی سفارشات کی روشنی میں انتظامی ڈھانچے کو مزید مضبوط کرنے کے لیے نئے قواعد وضوابط جاری کیے جا سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ ہاتھرس میں پیش آنے والے اس المناک حادثے نے پورے ملک کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا تھا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *