صابرین سپیشل فورس دشمن کو دندان شکن جواب دے گی، کمانڈر

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب کی زمینی فوج ملک جنوب مغرب میں دفاعی مشقیں جاری ہیں۔ 

اس موقع پر اسپیشل فورس صابرین کے کمانڈر احمد علی فیض اللہی نے کہا کہ صابرین فورس جدید ساز و سامان سے لیس ہے۔ صابرین کے جوان برق رفتاری کے ساتھ دشمن کے ساتھ سخت اور فیصلہ کن مقابلے کے لیے تیار ہیں۔

“پیغمبر اعظم 19 دفاعی مشق” کے دوسرے مرحلے کے آغاز پر انہوں نے کہا کہ صابرین فورسز نے اس مشق میں فضائی مدد کے ذریعے مخصوص مہارت کے ساتھ ایئر ڈراپ کے مشن انجام دیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صابرین فورسز کا دوسرا اہم مشن “ہیلی برن” ہے، جس کے تحت خصوصی فورسز کے پیراٹروپرز ہیلی کاپٹرز کے ذریعے معینہ علاقے میں اتارے جاتے ہیں۔ ہیلی برن کا مقصد علاقے کی سیکورٹی کو مستحکم کرنا اور دشمن کی پیش قدمی کو روکنا ہے۔

کمانڈر نے بتایا کہ صابرین فورسز کو خصوصی ڈرونز اور ان سے مقابلے کے لیے جدید ہتھیاروں کی سہولت بھی حاصل ہے۔ تیز ترین کاروائی اور جدید آلات سے لیس ہونا ان کی نمایاں خصوصیات ہیں۔

اس مشق کے دوسرے مرحلے میں مختلف بیلسٹک میزائل یونٹس نے فجر-5 سمیت مختلف میزائلوں سے 150 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود اہداف کو تباہ کیا۔ فجر-5 کے جدید ورژن میں ایسے وار ہیڈ نصب ہیں جو کنکریٹ کے بنکرز کو ایک میٹر تک چھیدنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *