سپاہ پاسداران انقلاب کی دفاعی مشقیں، مختلف نوعیت کے ڈرون طیاروں کی رونمائی+ ویڈیو

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب کی زمینی فوج نے جنوب مغربی ایران میں “پیغمبر اعظم -19” نامی دفاعی مشقوں کے دوران نگرانی کرنے والے جدید ڈرون طیاروں کی رونمائی کی ہے۔

ان طیاروں میں نگرانی کرنے والا ڈرون “بینا” بھی شامل ہے، جس کی حد 40 کلومیٹر ہے۔ “قندیل 4 اور 5” ڈرون طیارے 100 کلومیٹر تک پرواز کر سکتے ہیں۔ عمودی اڑان بھرنے والا “اربعین” ڈرون 10 کلومیٹر تک جا سکتا ہے۔ یہ طیارہ 7 کلوگرام وزنی بم لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

“رعد 2” ڈرون 5 کلوگرام وار ہیڈ کے ساتھ 20 کلومیٹر تک مار کرسکتا ہے جبکہ “رعد 3” ڈرون 100 کلومیٹر تک 12 کلوگرام وار ہیڈ کی صلاحیت رکھتا ہے۔ “صاعقہ” خودکش ڈرون 20 کلومیٹر تک 1 کلوگرام وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس کے علاوہ، “صابر” مائیکرو ملٹی موٹر بھی رونمائی کے لیے پیش کیا گیا، جو 5 کلومیٹر کے اندر دشمن کی بکتر بند گاڑیوں، فوجی گاڑیوں اور دیگر تنصیبات کو نشانہ بنانے والے بم لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *