مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، صہیونی فوج نے لبنان کے سرحدی قصبوں سے عقب نشینی شروع کی ہے۔
المیادین کے نامہ نگار کے مطابق بلیدا اور محیبیب سے صہیونی فوج کے انخلاء کے بعد لبنانی فوجی دستوں نے علاقے کی سیکورٹی سنبھالنا شروع کیا ہے۔
یاد رہے کہ حزب اللہ کے ساتھ ہونے والی جنگ بندی کے تحت صہیونی فوج کو سرحدی علاقوں سے انخلاء کرنا تھا لیکن حسب سابق نتن یاہو کی وعدہ خلافی کی وجہ سے معاہدے پر عملدرآمد تاخیر کا شکار ہوا تھا۔