غزہ میں جنگ بندی کے مذاکرات کا دوسرا اور پیچیدہ مرحلہ ضرور شروع ہوگا، امریکہ

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، امریکی صدر کے خصوصی ایلچی برائے مشرق وسطی اسٹیو ویٹکف نے کہا ہے کہ حماس اور صہیونی حکومت کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے موجودہ دور کے بعد غزہ میں جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کا آغاز ضرور ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو، قطر کے وزیر خارجہ اور مصر کی انٹیلی جنس کے سربراہ سے رابطے کیے جا چکے ہیں۔

ویٹکف نے اعتراف کیا کہ مذاکرات کا دوسرا مرحلہ زیادہ پیچیدہ ہوگا کیونکہ اس میں جنگ کے خاتمے اور حماس کے غزہ سے انخلا جیسے معاملات شامل ہیں۔ ہم نے پہلے مرحلے میں اہم پیش رفت کی لیکن غزہ کی صورتحال اب بھی خطرناک ہے۔ غزہ میں عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں اور ہر طرف ویرانی پھیلی ہوئی ہے۔ سب سے خطرناک بات یہ ہے کہ وہاں تقریباً 30 ہزار گولے موجود ہیں جو کسی بھی وقت پھٹ سکتے ہیں۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ آج رات قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز کے ساتھ سعودی عرب جارہا ہوں جہاں روسی نمائندے سے ملاقات ہوگی۔ امید ہے کہ روس اور یوکرین کے حوالے سے بھی مثبت پیش رفت حاصل ہوگی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *