
ممبئ: اتوار کی علی الصبح جنوبی ممبئ کے مسجد بندر علاقے میں واقع ایک کثیر منزلہ عمارت کے الیکٹریکل یونٹ میں آگ لگنے سے دو خواتین جاں بحق ہو گئ جبکہ سات افراد آگ لگنے سے جھلس گئے
ہلاک شدگان کی شناخت سجیہ عالم شیخ (30) اور سبیلہ خاتون شیخ (42) کے طور پر ہوئی ہے۔
زخمیوں کا علاج جے جے ہسپتال اور جی ٹی اسپتال میں کیا جارہا ہے ان کی شناخت
1 کریم شیخ /20 سال ،
2) سجیہ عالم شیخ- ٣٠ سال
3) سبیلا خاتون شیخ- ۴٢”سالہ
4) شاہین شیخ-ایف/٢٢ سال
5) ساہین عالم شیخ-ایف/٢٢ سال
6) عادل راجہ شیخ ایم/ 24 سال اور
7) نکیس سورتی – ایم/24 سال کے طور پر ہوئ ہے
موصلہ اطلاع کے مطابق آگ عیسی جی اسٹریٹ پر واقع پان علی منینشن کے الیکٹریکل باکس میں لگی تھی
صبح ساڑھے چھ بجے یہ حادثہ رونما ہوا جس کے بعد فائربرئگیڑ کی گاڑیوں نے پہونچ کر نصف گھنٹے میں آگ پر قابو پالیا