شہر حیدرآباد میں فروری میں درجہ حرارت 40 ڈگری ہونے کا امکان

حیدرآباد: شہر حیدرآباد میں پہلی مرتبہ فروری میں درجہ حرارت امکان ہے کہ 40 ڈگری سیلسیس کو چھولے گا۔

تلنگانہ ڈیولپمنٹ پلاننگ سوسائٹی کے عہدیدار وائی وی راماراو نے کہا کہ عموماً فروری کے مہینہ میں درجہ حرارت 33 تا 36 ڈگری سیلسیس درج کیا جاتا ہے تاہم جاریہ سال فروری میں حیدرآباد میں درجہ حرارت 40 ڈگری سیلسیس کو چھولے گا۔

گذشتہ سال فروری میں شہر میں اعظم ترین درجہ حرارت 35.2 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا تھا۔ گذشتہ برسوں کے دوران کبھی بھی درجہ حرارت فروری میں 40 ڈگری سیلسیس درج نہیں کیا گیا۔

شہر کے کئی علاقوں میں موجودہ طورپر درجہ حرارت 35 ڈگری سیلسیس سے زائد درج کیا گیا۔ رات کا درجہ حرارت کئی مقامات پر 20 ڈگری رہا۔ آنے والے دنوں میں رات کے درجہ حرارت میں بھی اضافہ کا امکان ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *