دھنکھڑ نے دہلی بھگدڑ پر کیا رنج کا اظہار

نئی دہلی: نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نے نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ میں لوگوں کی موت پر غم کا اظہار کیا ہے۔

یہ اطلاع اتوار کو نائب صدر کے سیکرٹریٹ میں جاری ایک پیغام میں دی گئی۔ مسٹر دھنکھڑ نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کی ہے۔

مسٹر دھنکھڑ نے کہا ’’میں نئی ​​دہلی ریلوے اسٹیشن پر لوگوں کی موت سے غمزدہ ہوں۔ میں اس سانحہ میں اپنی جان گنوانے والوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ میری تمنا ہے کہ زخمی جلد صحت یاب ہو جائیں۔

نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر کل رات ہونے والی بھگدڑ میں کئی لوگوں کی موت کی اطلاع ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *