شب برائت کی تقریبات، مسجد جمکران میں 10 ہزار افراد زائرین کی خدمت رسانی کے لئے مامور

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، 15 شعبان کے موقع پر جمکران کے 10 ہزار خدام اور 900 خادم یار مختلف شعبوں میں زائرین کی خدمت کے لیے مامور ہوں گے۔ یہ خدام انتظامات، زائرین کی رہنمائی، میڈیا، فنی، ثقافتی، بین الاقوامی اور دیگر شعبوں میں کام کریں گے۔

انتظامات کے شعبے میں اجتماع کو کنٹرول کرنا، آمد و رفت کی سہولت اور مقدس مقامات تک جانے والے راستوں میں نظم و ضبط قائم کرنا شامل ہوگا۔ یہ اقدامات زائرین کے لیے مناسب حالات فراہم کرنے کے مقصد سے کیے جارہے ہیں۔

بزرگوں اور معذور افراد کی زیارت اور عبادات کو آسان بنانے کے لیے خصوصی گروپس مصروف راستوں میں تعیینات ہوں گے۔ یہ خدمات ویلچیر فراہم کرنے، زیارتی مقامات تک ہمراہی اور اسپیشل افراد کے لیے آرام کی سہولیات فراہم کرنے پر مشتمل ہوں گی۔

نیمہ شعبان مارچ کے دوران راستے میں مختلف مقامات پر رضاکار اور خادمین زائرین کو راستوں کی رہنمائی، مختلف سوالوں کے جوابات اور پروگراموں کے بارے میں آگاہی جیسی خدمات انجام دیں گے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *