لوک سبھا میں کانگریس کے چیف وہپ کوڈیکونیل سریش نے بھی وقف ترمیمی بل سے متعلق اپوزیشن اراکین کی تجاویز پر غور نہیں کیے جانے کی سرزنش کی ہے۔ انھوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے جے پی سی رپورٹ سے متعلق کہا کہ ’’رپورٹ ادھوری ہے۔ اپوزیشن اراکین کی رائے پر غور نہیں کیا گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جے پی سی کے اپوزیشن اراکین نے لوک سبھا اسپیکر سے ملاقات کر کہا کہ یہ رپورٹ نامکمل، اسے منظور نہیں کیا جانا چاہیے۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’آج رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے، لیکن ہم اس کی مخالفت کرتے ہیں۔‘‘