مسلمانوں کو مجالس مقامی ادارہ جات کے انتخابات میں ان کی آبادی کے لحاظ سے ٹکٹ دئے جائیں :مسلم یکجہتی سنگم تلنگانہ

مسلم یکجہتی سنگم تلنگانہ ریاست مسلمانوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے تلنگانہ میں ہونے والے مقامی اداروں کے انتخابات کے لیے تمام سیاسی پارٹیوں سے مطالبہ کررہا ہے۔

 

تازہ ترین تلنگانہ ذات پات مردم شماری کے مطابق کئی علاقوں میں مسلم آبادی کو بڑی اہمیت حاصل ہے۔ اس پس منظر میں ہم تمام سیاسی جماعتوں سے پرزور مطالبہ کرتے کہ مقامی انتخابات میں مسلمانوں کو ان کی آبادی کے مطابق منصفانہ نمائندگی دی جائے۔

 

اب تک ہر سیاسی جماعت نے مسلمانوں کو صرف ووٹ بینک کے طور پر استعمال کی ہے، لیکن اب اس صورتِ حال کو بدلنا ہوگا۔ مسلمانوں کو ان کی ثقافت زبان ضروریات اور حقوق کے مطابق نمائندگی دینا ہی حقیقی مساوات اور انصاف ہوگا۔

 

مسلم آبادی کی بنیاد پر مقامی اداروں کے انتخابات میں مسلمانوں کے لیے مناسب نشستیں مختص کیا جائے۔ ان حلقوں میں جہاں مسلم آبادی زیادہ ہے انہیں منصفانہ سیاسی نمائندگی دیا جائے۔ مسلمانوں کو براہ راست انتظامی اور پالیسی سازی کے شعبوں میں بھی نمائندگی دی جاۓ۔ مسلمانوں کو دی جانے والی سیاسی نمائندگی دوسرے طبقات کے برابر ہونی چاہیے۔

 

ہم تمام سیاسی پارٹیوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ صرف مسلمانوں کو ووٹ بینک کے طور پر دیکھنے کی روش کو ترک کرے۔ مسلم سماج کو سیاسی سماجی اور اقتصادی ترقی میں برابر کا حصہ دار بنانا ہی حقیقی انصاف اور مساوات ہے۔

 

ہم تمام سیاسی جماعتوں سے درخواست کرتے کہ اس مطالبے کو سنجیدگی سے لے اور مسلمانوں کو ان کے حقوق کے مطابق نمائندگی دینے کے لیے عملی اقدامات کریں۔

 

اس اجلاس میں مسلم ایکجہتی سنگم سینٹرل کمیٹی کے صدر مولانا شیخ مجاہد نائب صدر شیخ حسین صاحب (کنٹریکٹر) جنرل سیکریٹری شیخ محمد غوث الدین خزانچی شیخ ناگل میرا صاحب رکن شیخ محبوب سبحانی شیخ حیدر صاحب اور مدھیرہ منڈل کمیٹی کے صدر شیخ غالب صاحب سمیت دیگر معزز افراد نے شرکت کی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *