امریکہ اور روس یوکرین تنازع کے خاتمے کے لیے فوری طور پر بات چیت شروع کریں: ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز کہا کہ وہ اور روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ایک دن پہلے فون پر بات چیت کے دوران اس بات پر اتفاق کیا کہ واشنگٹن اور ماسکو، یوکرین-روس تنازعہ کو ختم کرنے کے مقصد سے فوری طور پر براہ راست بات چیت میں شامل ہوں گے۔

مسٹر ٹرمپ نے ’ٹروتھ سوشل‘ پر ایک پوسٹ میں کال کے مندرجات کا اپنا ورژن پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں نے روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ ابھی ایک طویل اور انتہائی نتیجہ خیز فون کال کی ہے۔‘‘

مسٹر ٹرمپ نے کہا کہ وہ اور پوتن نے اتفاق کیا ہے کہ ’’ہم روس/یوکرین کے ساتھ جنگ میں لاکھوں اموات کو روکنا چاہتے ہیں۔‘‘

مسٹر ٹرمپ نے کہا کہ ’’ہم نے ایک دوسرے کے ممالک کا دورہ کرنے سمیت مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

ہم نے اس بات پر بھی اتفاق کیا ہے کہ ہماری متعلقہ ٹیمیں فوری طور پر بات چیت شروع کریں گی اور ہم یوکرین کے صدر زیلنسکی کو بلاکر انہیں بات چیت کے بارے میں معلومات فراہم کریں گے، جو میں ابھی کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو، سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی کے ڈائریکٹر جان ریٹکلف، قومی سلامتی کے مشیر مائیکل والٹز اور مشرق وسطیٰ کے لیے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹ کوف سے بات چیت میں امریکی ٹیم کی قیادت کرنے کو کہا ہے۔

مسٹر ٹرمپ نے کہا کہ وہ ’سختی سے‘ محسوس کرتے ہیں کہ امریکہ اور روس کے درمیان مذاکرات ’کامیاب ہوں گے۔‘



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *