[]
حیدرآباد: ساؤتھ زون ٹاسک فورس ٹیم نے 3 افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے جعلی تعلیمی اسناد، 40 سل فونس، 8 سم کارڈس، 2 لیاپ ٹاپ، ایک کار، اوپن پلاٹ کے دستاویزات اور 12 ہزار روپئے نقد ضبط کرلئے۔ جس کی کل مالیت 45 لاکھ روپئے بتائی جاتی ہے۔
ساؤتھ زون ڈپٹی کمشنر پولیس پی سائی چیتنیہ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ چیتنیہ پوری کے ارجن اکیڈیمی کے وی ناگرجنا منیجنگ ڈائرکٹر، منیجر گوپی ریڈی جوتی اور ایم نریش گوڑ کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ سی بسواس متوطن دہلی اور مغربی بنگال کا اروند مفرور بتائے گئے ہیں۔
جعلی تعلیمی اسناد مختلف یونیورسٹیز کے بتائے جاتے ہیں۔ پولیس نے ارجن اکیڈیمی سے بڑی تعداد میں سرٹیفکیٹس، ربر اسٹامپس و دیگر اشیاء کو ضبط کرلیا۔
اس کارروائی میں ساؤتھ زون ٹاسک فورس انسپکٹر وائی اجئے اور میرچوک انسپکٹر این آنند نے اہم رول ادا کیا ہے۔