[]
حیدرآباد: حافظ و قاری محمد علی قادری نے بھارت کی چند ریاستوں سے 150 امام و موذنین کو اپنے ذاتی خرچ پر عمرہ کے لئے روانہ کیا ہے اور عنقریب تلنگانہ سے بھی امام و موذنین کو عمرہ کی سعادت سے بہرور کیا جائے گا۔
آل انڈیا مرکزی کونسل ائمہ مساجد کے بانی و صدرنشین حافظ و قاری محمد علی قادری کی نمائندگی پر جناب حفیظ اللہ شریف تلنگانہ اسٹیٹ کے اماموں کو اللہ رب العالمین کے گھر کعبۃ اللہ کی دیدار اور روضہ رسولؐ پر حاضری کے لئے 25 امام و موذن کا انتخاب کریں گے۔
شہر اور اطراف و اکناف کے ائمہ، علماء اس مبارک سفر کے قرعہ اندازی میں حصہ لیں۔ جناب حفیظ اللہ شریف سرپرستی کریں گے۔ حافظ و قاری محمد علی قادری نگرانی کریں گے۔
جلد ہی جلسہ کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔ امام و موذنین سے گزارش ہے کہ وہ صرف پوسٹ کے ذریعہ ہی مسجد کے لیٹر ہیڈ پر اپنا نام، فون نمبر، آدھار کارڈ مون راک اپارٹمنٹس 403، ففتھ فلور، ہمایوں نگر، مانصاحب ٹینک پر روانہ کریں۔ آفس پر آنے کی زحمت نہ کریں۔