بھارتیہ جنتا پارٹی نے اپنے انتخابی منشور میں دہلی کے لوگوں کو راغب کرنے کے لیے ایل پی جی سلنڈر پر 500 روپے کی سبسڈی اور ہولی-دیوالی پر مفت گیس سلنڈر کا وعدہ شامل ہے۔
![<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>](https://media.assettype.com/qaumiawaz%2F2025-02-12%2Fm56ketmb%2FGas-Cylinder.jpg?rect=0%2C0%2C1317%2C741&auto=format%2Ccompress&fmt=webp)
![<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>](https://media.assettype.com/qaumiawaz%2F2025-02-12%2Fm56ketmb%2FGas-Cylinder.jpg?rect=0%2C0%2C1317%2C741&auto=format%2Ccompress&fmt=webp&w=1200)
فائل تصویر آئی اے این ایس
دہلی اسمبلی انتخابات میں زبردست اتھل پتھل کرتے ہوئے، بھارتیہ جنتا پارٹی نے دہلی کی 70 اسمبلی سیٹوں میں سے 48 پر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی طویل عرصے تک اقتدار میں رہنے والی عام آدمی پارٹی کو اقتدار سے باہر پھینک دیا گیا۔ الیکشن کے حوالے سے سب سے حیران کن بات یہ تھی کہ عام آدمی پارٹی کی اعلیٰ قیادت بھی اپنی سیٹیں نہیں بچا سکی اور اسے صرف 22 سیٹوں پر ہی مطمئن ہونا پڑا۔
جیسے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی دہلی میں حکومت بنانے جا رہی ہے، سب کی نظریں اس کے انتخابی وعدوں پر لگی ہوئی ہیں۔ دراصل دہلی اسمبلی انتخابات کے دوران بی جے پی نے اپنےانتخابی منشور میں بہت سے وعدے کیے تھے۔ اس میں خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے، ہولی اور دیوالی پر مفت بجلی اور مفت سلنڈر دینے کا وعدہ بھی شامل ہے۔ ہولی آنے والی ہے، اس لیے سب کی نظریں بی جے پی کے پہلے انتخابی وعدے پر ہیں، یعنی مفت گیس سلنڈر پر لگی ہوئی ہیں۔
واضح رہےکہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے اپنے انتخابی منشور میں دہلی کے لوگوں کو راغب کرنے کے لیے کئی وعدے کیے تھے۔ اس میں غریب خاندانوں کو ایل پی جی سلنڈر پر 500 روپے کی سبسڈی اور ہولی اور دیوالی پر مفت گیس سلنڈر دینے کا وعدہ شامل تھا۔ سنکلپ پتر یعنی قرارداد کا خط جاری کرتے ہوئے بی جے پی کے سینئر رہنما اور وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا تھا کہ بی جے پی حکومت ہولی دیوالی پر تمام خاندانوں کو مفت گیس سلنڈر فراہم کرے گی۔
واضح رہےکہ دہلی میں اسمبلی انتخابات کے بعد ابھی تک حکومت نہیں بن سکی ہے۔ بی جے پی نے منشور میں جتنے بھی انتخابی وعدے کیے ہیں ان کی حیثیت حکومت کی تشکیل کے بعد ہی واضح ہوگی۔ تاہم، یہ یقینی ہے کہ حکومت ہولی-دیوالی پر صرف ان خواتین کو مفت گیس سلنڈر فراہم کرے گی جنہوں نے ایل پی جی گیس سلنڈر کنکشن لیا ہے۔ یہاں آپ کو بتاتے چلیں کہ مرکزی حکومت نے غریب ضرورت مند خواتین کو گیس کنکشن فراہم کرنے کے لیے پردھان منتری اجولا یوجنا شروع کی تھی۔ اس اسکیم کے تحت مفت گیس کنکشن دیا جاتا ہے۔ تاہم اس کے لیے اہلیت کے کچھ معیارات طے کیے گئے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔