ترکمانستان کے وزیر خارجہ تہران پہنچ گئے

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق ترکمانستان کے وزیر خارجہ راشد مردوف دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورت حال کے حوالے سے ایرانی حکام سے مشاورت کے لیے تہران پہنچے ہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کے مطابق یہ دورہ ملک کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کی سرکاری دعوت پر ایران اور ترکمانستان کے درمیان سیاسی مشاورت کے فریم ورک میں انجام پایا ہے۔ 
ترکمانستان کے وزیر خارجہ تہران میں اعلی حکام اور اقتصادی کارکنوں سے ملاقات کریں گے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *