مہا کمبھ میلہ سے واپسی کے دوران حادثہ، حیدرآباد کے 7 یاتری ہلاک

حیدرآباد ۔ ریاست اتر پردیش کے پریاگ راج میں جاری مہا کمبھ میلہ سے واپس آتے ہوئے حیدرآباد کے 7 یاتری ایک سڑک حادثہ کا شکار ہوگئے۔ یہ حادثہ مدھیہ پردیش کے جَبل پور میں منگل کی صبح اُس وقت پیش آیا جب یاتریوں کی منی بس کا ڈرائیور بس کا توازن کھو بیٹھا اور یہ بس ایک لاری سے ٹکرا گئی۔

 

پولیس کے مطابق یہ حادثہ جَبل پور ضلع ہیڈکوارٹر سے تقریباً 65 کلومیٹر دور پیش آیا۔ حادثے میں حیدرآباد کے ناچارم علاقے کے 7 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ دیگر افراد منی بس میں پھنس گئے۔ پولیس فوراً موقع پر پہنچی اور راحتی کاموں کا آغاز کیا۔

 

ابتدائی طور پر پولیس نے بس کے رجسٹریشن نمبر کی بنیاد پر یہ سمجھا کہ یاتریوں کا تعلق آندھرا پردیش سے ہے، لیکن بعد میں ان کے شناختی کارڈس اور دیگر دستاویزات سے یہ پتہ چلا کہ ہلاک ہونے والے افراد حیدرآباد، تلنگانہ کے تھے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *