سکھوندر سکھو وائرل انفیکشن سے متاثر، تمام سرکاری پروگرام منسوخ

شملہ: ہماچل پردیش کے وزیر اعلی سکھویندر سنگھ سکھو کو وائرل انفیکشن کی وجہ سے منگل کو پورے دن کے لئے اپنے تمام طے شدہ پروگرام منسوخ کرنا پڑے۔

وزیراعلی کے دفتر (سی ایم او) کے ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کو ان کی سرکاری رہائش گاہ پر ڈاکٹروں کی نگرانی میں رکھا گیا ہے اور ان کی صحت کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے۔

اگرچہ انفیکشن نارمل بتایا جا رہا ہے، لیکن احتیاط کے طور پر انہیں عوامی تقریبات سے دور رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

مسٹر سکھو کی کئی اہم میٹنگیں اور سرکاری پروگرام طے تھے، جن میں سے سبھی کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔

وزیراعلی کے دفتر کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ وزیراعلی کی صحت مستحکم ہے اور فکر کرنے کی کوئی بات نہیں ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *