![جموئی: ٹرین کی زد میں آکر جوڑے کی موت](https://urdu.munsifdaily.com/wp-content/uploads/2025/02/ACCIDENT-8-5.jpg)
جموئی: بہار کے جموئی ضلع میں جھجھا-نارگنجو مین ریلوے لائن پر نارگنجو ہالٹ کے قریب ٹرین کی زد میں آکر ایک جوڑے کی موت ہو گئی۔
پولیس ذرائع نے منگل کو بتایا کہ یہ جوڑا پیر کی دیر رات جنگل سے لکڑیاں جمع کرنے کے بعد گاؤں واپس آ رہا تھا۔
اس کے ساتھ کچھ اور گاؤں والے بھی تھے، جو سروں پر لکڑی کا بوجھ لیے ریلوے لائن کے کنارے سے گزر رہے تھے۔
جیسے ہی یہ جوڑا پول نمبر 356/30 کے قریب ریلوے ٹریک کو عبور کرنے لگا تو اچانک تیز رفتار ٹرین آگئی اور وہ ٹرین کی زد میں آکر موقع پر ہی فوت ہوگئے۔
ذرائع نے بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت چندو باسکے (40) اور اس کی بیوی جھمری باسکے (35) کے طور پر ہوئی ہے، جو نارگنجو گاؤں کے رہنے والے ہیں۔ پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں لواحقین کے حوالے کر دی گئی ہیں۔