صہیونی قیدی رہا نہ ہوئے تو جہنم کے دروازے کھل جائیں گے، ٹرمپ کی دھمکی

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، امریکی صدر ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر اردن اور مصر فلسطینی پناہ گزینوں کو قبول کرنے سے انکار کرتے ہیں تو امریکہ ان ممالک کی مالی امداد بند کر دے گا۔

صہیونی قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے دھمکی آمیز لہجہ اختیار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر اسرائیلی قیدیوں کو آزاد نہ کیا گیا تو جہنم کے دروازے کھل جائیں گے اور جلد ہی حماس کو معلوم ہو جائے گا کہ ان کی اس دھمکی کا کیا مطلب ہے۔

انہوں نے یہ بھی عندیہ دیا کہ وہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو سے اس حوالے سے بات کرسکتے ہیں اور ہفتے کو اس معاملے پر حتمی ڈیڈلائن مقرر کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے صرف دو یا تین قیدیوں کی رہائی کا انتظار نہیں کیا جاسکتا۔ اسرائیل کو اس معاملے پر کوئی فیصلہ کرنا ہوگا۔ میرے خیال میں ہفتے کے روز دوپہر 12 بجے کے بعد جنگ بندی ختم ہونی چاہیے۔

دوسری جانب امریکی سینیٹرز نے صدر ٹرمپ کے مطالبے اور غزہ میں جنگ بندی کے خاتمے کی دھمکی پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *