22 بھمن، انقلاب اسلامی کی کامیابی انسانی اور اسلامی اقدار کی کامیابی ہے، انصاراللہ یمن

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمنی مقاومتی تنظیم انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے انقلاب اسلامی ایران کی 46 ویں سالگرہ کے موقع پر رہبر معظم انقلاب، ایرانی حکومت اور عوام کو مبارک باد پیش کی ہے۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی حقیقت میں انسانی اور اسلامی اقدار کی کامیابی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد ایران نے فلسطین اور مقاومتی تنظیموں کی حمایت شروع کی جو آج تک جاری ہے۔

عبدالسلام نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران تمام تر مشکلات کے باوجود عالمی استکبار کے خلاف پوری استقامت کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *