82 فیصد فلسطینیوں کو دوبارہ گرفتار کیا جائے گا، صہیونی وزیر کی شر انگیزی

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، حماس اور صہیونی حکومت کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کے تحت قیدیوں کا تبادلہ جاری ہے۔

اب تک تبادلے کے کئی مراحل انجام پاچکے ہیں جن میں صہیونی یرغمالیوں کے بدلے سینکڑوں بے گناہ فلسطینی قیدی رہا ہوچکے ہیں۔

صہیونی حکومت کے وزیر برائے یہودی امور نخمان شای نے کہا ہے کہ حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کی حمایت کرتے ہیں تاہم اس میں موجود عظیم خطرات کو نظرانداز کرنا بڑی غلطی ہے۔

انہوں نے غزہ میں 15 مہینے تک صہیونی بربریت کی طرف اشارہ کیے بغیر کہا کہ سینکڑوں جنگجو اور قاتل اس معاہدے کے تحت آزاد ہوں گے تاہم اعداد و شمار سے واضح ہوتا ہے کہ ان فلسطینی قیدیوں میں سے 82 فیصد کو دوبارہ دہشت گردی کے اقدامات کے جرم میں گرفتار کرکے جیلوں میں ڈالا جائے گا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *