ایران، متعدد جوہری منصوبے افتتاح کے لیے تیار

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، انقلاب اسلامی کی 46 ویں سالگرہ کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران متعدد جوہری منصوبوں کا افتتاح کرے گا۔

اسلامی انقلاب کی “عشرہ فجر” تقریبات کے موقع پر اصفہان کے کئی جوہری ٹیکنالوجی منصوبے افتتاح کے بعد فعال کر دیے جائیں گے۔

رپورٹس کے مطابق، اداره برائے جوہری توانائی کے سربراہ محمد اسلامی کی موجودگی میں اصفہان کے “شہید رئیسی جوہری سائٹ” پر متعدد جوہری منصوبے شروع کیے جائیں گے۔

ان منصوبوں میں ایک جامع تکنیکی حفاظتی ٹیسٹ سہولت اور ایک ریزیسٹنس ویلڈنگ مشین شامل ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *