جولانی رژیم اسرائیلی ایجنڈے پر، لبنان کے سرحدی علاقوں پر حملے کرنے لگی!

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، دہشت گرد گروہ تحریر الشام لبنان کی سرحدوں پر کشیدگی پیدا کرنے کے مقصد سے حملے کرنے لگی ہے۔

مقامی ذرائع نے لبنان اور شام کی سرحدوں پر واقع قصبے جرماش پر تحریر الشام فورسز کے ڈرون حملے کی اطلاع دی ہے۔ 

ادھر لبنانی فوج نے شام کی سرحد کے قریب الہرمل کی بلندیوں پر اضافی نفری تعینات کی ہے۔ 

 بعض ذرائع نے بتایا ہے کہ تحریر الشام کے دہشت گرد عناصر نے لبنان کے ایک اور سرحدی علاقے “قنافد” پر راکٹوں سے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں کم از کم 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صیہونی منصوبے کے تحت شام کے اقتدار پر قبضہ جمانے والے دہشت گرد گروہ تحریر الشام کے عناصر اسرائیلی ایما پر لبنان کی سرحدوں میں کشدگی پھیلانے کے لئے حملے کرنے لگے ہیں!

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *