عراقچی اور ویٹیکن کے وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو، مشرق وسطی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور ویٹیکن کے وزیر خارجہ رچرڈ گالگر کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورت حال اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گفتگو کے دوران ایرانی وزیر خارجہ نے ایران اور ویٹیکن کے دیرینہ اور مثبت تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے دینی مکالمے اور باہمی مشاورت کے تسلسل کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان روابط سے مختلف ادیان کے پیروکاروں کے درمیان بہتر تفہیم کو فروغ ملے گا اور ابراہیمی مذاہب کی مشترکہ تعلیمات کی بنیاد پر عالمی سطح پر امن و انصاف کو تقویت ملے گی۔

اس موقع پر ویٹیکن کے وزیر خارجہ نے بھی ایران کے مثبت اور تعمیری طرز عمل کو سراہا اور عالمی سطح پر امن و انصاف کے فروغ کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *