تلنگانہ میں ایک مسلم قائد کو پی سی سی کے کار گزار صدر بنانے کا فیصلہ – چیف منسٹر ریونت ریڈی کی کے سی وینو گوپال سے ملاقات

تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کی نئی ٹیم کی تشکیل کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور ایک یا دو دن میں اس کا باضابطہ اعلان ہوگا۔ دہلی کے دورہ میں مصروف چیف منسٹر ریونت ریڈی اور پی سی سی صدر مہیش کمار گوڑ نے جمعہ کو ملکیارجن کھرگے سے ملاقات کی ۔

 

کانگریس ذرائع کے مطابق پی سی سی میں 4 کارگذار صدور مقرر کئے جائیں گے۔ ان میں سماجی توازن کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ان چار میں سے ایک صدر مادیگا طبقہ سے، ایک مسلم، ایک لمباڑہ اور ایک ریڈی طبقے سے ہوگا۔

 

اسی طرح 15 سے 20 افراد کو پارٹی کے نائب صدور کے طور پر مقرر کرنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ پارٹی سے منسلک تنظیموں کے صدور اور ضلعی صدور کے تقرر پر بھی غور کیا جا رہا ہے

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *