کانگریس نے کہا ہے کہ امریکہ میں ہندوستانی شہریوں کے ساتھ انتہائی ذلت آمیز سلوک کیا گیا ہے اور اس کو لے کر پورے ملک میں غم و غصے کا ماحول ہے اور حکومت اس معاملے میں خاموش ہے۔
امریکہ کے ذریعہ ملک بدر کئے گئے ہندوستانیوں کا معاملہ طول پکڑتا جا رہا ہے ۔ غیر قانونی تاریک وطن لوگوں کو واپس بھیجنے کےخلاف ہندوستانی عوام میں اتنی ناراضگی نہیں ہے لیکن جس انداز سے ان کو بھیجا جا رہا ہے اس سے عوام میں بہت ناراضگی ہے۔
ادھر کانگریس نے کہا ہے کہ امریکہ میں ہندوستانی شہریوں کے ساتھ انتہائی ذلت آمیز سلوک کیا گیا ہے اور اس کو لے کر پورے ملک میں غم و غصے کا ماحول ہے اور حکومت اس معاملے میں خاموش ہے، اس لیے پارٹی کارکنان کل ملک بھر میں احتجاج کریں گے۔
یہ جانکاری دیتے ہوئے کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے کہا کہ پارٹی کارکن امریکہ کے ناروا سلوک کے خلاف جمعہ کو ریاستی ہیڈکوارٹر اور ضلع ہیڈکوارٹر پر احتجاج کریں گے اور پارٹی کے سینئر لیڈران ان مظاہروں میں شرکت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی حکام کی طرف سے ہمارے شہریوں کے خلاف ہولناک زیادتیوں پر ملک بھر میں غصہ ہے۔ آج 7 فروری کو ریاستی کانگریس کے سینئر لیڈر، عہدیداروں اور کارکنوں کے ساتھ، ریاستی دارالحکومتوں اور ضلع ہیڈکوارٹر پر احتجاج کریں گے۔ ہم اپنے شہریوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک اور اس معاملے پر حکومت کے کمزور موقف کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہیں۔”
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔