مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیرخارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے بیان میں کہا کہ مزید دباؤ بڑھانی کی پالیسی ایک ناکام ہوچکی ہے۔ اس کا اعادہ کرنے کی صورت میں صرف مقاومت میں اضافہ ہوگا۔ سمجھدار لوگ اس کے بجائے زیادہ سے زیادہ عقلمندی کا انتخاب کرتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ایک بیان میں انہوں نے مزید وضاحت کی کہ ایران جوہری عدم پھیلاؤ اور دیگر معاہدوں کا ایک ذمہ دار رکن ہے۔ ہم نے پہلے بھی واضح طور پر اعلان کیا ہے کہ کسی بھی حالت میں جوہری ہتھیار بنانے، حاصل کرنے یا اس کی کوشش کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے ہیں۔
عراقچی نے اس بات پر زور دیا کہ اس بات کی عملی ضمانت حاصل کرنا کہ ایران جوہری ہتھیاروں کی طرف نہیں بڑھے گا، مشکل نہیں ہے بشرطیکہ اس کے بدلے میں اقتصادی دباؤ اور پابندیوں کو ختم اور ایران کے خلاف معاندانہ اقدامات کا سلسلہ ترک کیا جائے۔