موسم میں اُتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ کبھی درجہ حرارت میں تیزی تو کبھی گراوٹ دیکھی جا رہی ہے۔ بدھ کو شمالی ہند کی زیادہ تر ریاستوں میں دن بھر آسمان صاف ہونے کے ساتھ اچھی دھوپ نکلی۔ اس دوران ہوا چلتی رہی جس سے ٹھنڈ کا بھی احساس ہوتا رہا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی-یوپی میں جمعرات کو درجہ حرارت میں گراوٹ آ سکتی ہے۔ صبح کے وقت ہوا پُرسکون رہی تو کہرا چھا سکتا ہے۔ آنے والے دنوں میں پورے علاقے میں ایک بار پھر سے شمالی برفیلی ہوا چلنے سے دن اور رات کے درجہ حرارت میں گراوٹ آنے کا امکان ہے۔