✍: احمد کمال اشرف
حیدرآباد۔5/ فروری(نیوز کلب)تلنگانہ کے پسماندہ طبقات اور بالخصوص مسلمانوں کیلئے نئی صبح ہوگئی۔ سکریٹری تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی محمد امتیاز نے اِن خیالات کا اظہار کیا۔ محمد امتیاز نے جو آج ایک بیان میں ذات پات کے سروے کی رپورٹ کی
تلنگانہ اسمبلی میں منظوری پر اپنا ردِعمل ظاہر کررہے تھے کہا کہ چیف منسٹر تلنگانہ اے ریونت ریڈی نے کانگریس قائد راہول گاندھی کے ویژن کی روشنی میں تلنگانہ میں سماج میں معاشی تعلیمی، روزگار اور سیاسی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے گھر گھر ذات پات پر مبنی سروے کرایا،جو شاندار کامیابی سے ہمکنار ہوا۔
سروے سے یہ معلوم ہوا کہ تلنگانہ میں پسماندہ طبقات کی آبادی 56.33 فیصد ہے۔جس میں پسماندہ طبقے سے تعلق رکھنے والے مسلمان بھی شامل ہیں۔تلنگانہ میں مسلمانوں کی آبادی 4457012 ہے اور اُن کی 12.56 حصہ داری ہے۔بیان میں بتایا گیا کہ اب پسماندہ طبقات کو سماجی،معاشی، تعلیمی اور سیاسی طور پر آگے بڑھنے کا موقع فراہم ہوگا
جہاں تک تحفظات کا تعلق ہے اُس کے سلسلہ میں بھرپور انصاف کیا جائے گا اور سب کو ترقی ملے گی۔