[]
حیدرآباد: حیدرآباد کے راجندر نگر حیدر گوڑہ علاقے میں ایک نوجوان کا جم کے سیلار میں مہلک ہتھیاروں سے حملہ کر کے قتل کر دیا گیا۔ یہ سنسنی خیز واردات منگل کی شام پیش آئی۔
تفصیلات کے مطابق پوپال گوڑہ سے تعلق رکھنے والا راہل نامی نوجوان آج روز کی طرح جم آیا ہوا تھا۔ ورزش کرنے کے بعد وہ اپنی گاڑی لینے کے لیے سیلار میں پہنچا جہاں نامعلوم حملہ آور ں نے اس پر تیز دھار خنجروں سے حملہ کر دیا۔
اس حملے میں نوجوان کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خات منتقل کر دیا اور اس سلسلے میں کیس درج کر کے مختلف زاویوں سے تحقیقات کا اغاز کر دیا گیا ہے۔
فوری طور پر قتل کی وجہ کا پتہ نہیں چل سکا اور حملہ آوروں کی شناخت نہیں ہو سکی پولیس مصروف تحقیقات ہے۔