اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کا انتقال

نئی دہلی ۔ اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان انتقال کرگئے ان کی عمر 88 سال تھی۔اسماعیلی کمیونٹی کی جانب سے اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق پرنس کریم آغا خان کا انتقال 4 فروری کو پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں ہوا۔پرنس کریم آغا خان کا انتقال 88 سال کی عمر میں ہوا۔

 

مولانا شاہ کریم الحسینی اسماعیلی کمیونٹی کے 49 ویں امام تھے۔ بتایاگیا ہےکہ ان کے انتقال کے وقت ارکان خاندان ان کے پاس موجود تھے پرنس کریم آغا خان کے جانشین کی نامزدگی اسماعیلی روایات کے مطابق کردی گئی۔اسماعیلی امامت کے دیوان کے مطابق پرنس کریم آغا خان اسماعیلی مسلم کمیونٹی کے 49 ویں امام یعنی روحانی لیڈر تھے۔

 

پرنس کریم آغا خان 1936 میں سوئٹزرلینڈ میں پیدا ہوئے اور بچپن کے ابتدائی ایام نیروبی میں گزارے، انہوں نے 1957 میں 20 برس کی عمر میں امامت سنبھالی تھی، پرنس کریم آغا خان پرنس علی خان کے بڑے بیٹے تھے پرنس کریم کے دادا سر سلطان محمد شاہ آغا خان سوم تھے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *