نئی دہلی: کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے قومی راجدھانی کے تمام ووٹروں سے بدھ کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں اپنے گھروں سے باہر نکل کر بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔
مسٹر کھڑگے نے کہا ’’دہلی اسمبلی انتخابات میں ووٹنگ کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ میں دہلی کے معزز لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنا قیمتی ووٹ ڈالیں۔ آپ کا ایک ووٹ دہلی میں تبدیلی کی علامت ثابت ہوگا۔‘‘
انہوں نے کہا کہ اگر دہلی کو پہلے کی طرح ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے تو ان لوگوں کو منتخب کریں جنہوں نے واقعی دہلی کے لیے کام کیا ہے، انہوں نے جھوٹے وعدے کرکے آپ کو ٹھگا نہیں ہے۔
جن لوگوں نے ٹوٹی پھوٹی سڑکوں، گندے پانی، ہر جگہ کوڑا کرکٹ اور آلودہ ہوا کے لیے ایک قدم بھی نہیں اٹھایا اور صرف بہانے بنائے، آپ کو صرف ای وی ایم پر بٹن دبانے سے پہلے یہ سوچنا ہوگا کہ وہ آپ کی کتنی فکرع کرتے ہیں۔
جو لوگو صرف نورا کشتی کرکے اقتدار پر قابض رہنا چاہتے ہیں وہ آپ کے ووٹ کے صحیح حق دار نہیں ہیں۔
مسٹر کھڑگے نے کہا ’’دہلی کی بھائی چارہ، ہم آہنگی، اس کی خوشحالی، بہبود اور ہمہ گیر ترقی سب سے اہم ہے۔ آپ کو اس کا انتخاب کرنا چاہئے جس نے دہلی کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے۔
میں اپنے نوجوانوں، خاص طور پر پہلی بار ووٹ دینے والوں سے درخواست کرتا ہوں کہ جمہوریت کے اس تہوار میں آپ کا خیرمقدم ہے اور ووٹنگ میں ضرور شرکت کریں۔ ہر ضرورت پوری ہوگی، دہلی کی ترقی ضروری ہے۔‘‘