پولیس نے ماں 3 کمسن بچوں کی بچائی جان۔حیدرآباد کے پرانے شہر میں واقعہ

حیدرآباد ۔ حیدرآباد کی بھوتانی نگر پولیس نے ایک خاتون اور تین لڑکیوں کو بچا لیا جو خودکشی کی غرض سے ڈنڈے پراجکٹ کی سمت جارہی تھیں۔

 

2 فروری کو رحمت بیگم نامی‌خاتون نے شکایت درج کروائی کہ ان کی بیٹی الفت نازنین ساکن تالاب کٹہ اپنے شوہر مفید ابراہیم کے ساتھ گھریلو جھگڑے کے بعد اپنی تین بیٹیوں کے ہمراہ لاپتہ ہو گئی ہے۔ پولیس کے مطابق الفت نازنین اپنے شوہر سے جاری تنازعات سے پریشان تھی اور اس نے اپنی والدہ کو بتایا کہ وہ گھر چھوڑ کر جا رہی ہے۔

 

فکر مند رحمت بیگم اپنے شوہر اور بیٹے کے ہمراہ بیٹی کے گھر پہنچیں جہاں انہیں معلوم ہوا کہ الفت نازنین اور اس کی تین بیٹیاں زائمہ شیخ (10 سال)، عائشہ شیخ (8 سال)، اور ماریہ شیخ (4 سال) بھی لاپتہ ہیں۔ خاتون اپنے بچوں کو ساتھ لے کر گھر سے چلی گئی تھی۔

 

فوری طور پر بھوانی نگر پولیس اسٹیشن میں گمشدگی کی شکایت درج کروائی گئی، تحقیقات کا آغاز ایس ایچ او شری ایم بالاسوامی کی نگرانی میں کیا گیا۔ گمشدہ افراد کو تلاش کرنے کے لیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جس کی قیادت سب انسپکٹر کے شیو کمار کر رہے تھے۔ بروقت اور حکمت عملی سے کی جانے والی کوششوں کے نتیجے میں یہ معلوم ہوا کہ الفت نازنین اور اس کی بیٹیاں بذریعہ بس خودکشی کے مقصد سے ڈنڈی پراجیکٹ کی طرف جا رہی تھیں۔

 

بھوانی نگر پولیس نے ڈندی، آمنگل اور کندکور پولیس اسٹیشن کے حکام کو فوری طور پر اطلاع دی اور خاتون کے رشتہ داروں کے ساتھ ہم آہنگی کی۔  پولیس کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں گمشدہ خاندان کو ایک گھنٹے کے اندر آمنگل بس اسٹینڈ پر خاتون اور ان کے بچوں کا پتہ لگا لیا گیا۔

 

پولیس نے ان کی محفوظ واپسی کو یقینی بنایا اور انہیں بھوانی نگر پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا جہاں خاتون کی کونسلنگ کی گئی اور پھر انہیں ان کے خاندان کے حوالے کردیا گیا۔

 

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *