تلنگانہ کے جگتیال ضلع میں پیش آئے ایک خوفناک سڑک حادثے میں ایک خاتون سب انسپکٹر کی موت واقع ہو گئی۔
سب انسپکٹر شویتا، جو ڈی سی آر بی جگتیال میں خدمات انجام دے رہی تھیں، اپنی کار میں گولہ پلی سے جگتیال کی طرف آ رہی تھیں۔ چیلواکوروڈ کے قریب ان کی گاڑی اچانک سامنے سے آنے والی بائیک سے بچنے کی کوشش میں ایک درخت سے ٹکرا گئی۔
حادثہ اتنا شدید تھا کہ ایس آئی شویتا اور بائیک پر سوار ایک اور شخص موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور مقامی افراد جائے وقوعہ پر پہنچے۔ نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے جگتیال کے سرکاری اسپتال منتقل کر دیا ۔ حادثے کی اصل وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔