بائیک پھسل کرگرپڑی۔ایک شخص ہلاک، دو ساتھی زخمی

حیدرآباد: تلنگانہ کے شاہ میرپیٹ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک اوردیگر دو شدید زخمی ہوگئے۔

کیساورم گاوں سے تعلق رکھنے والے بنی، مدھو اورمنی دیپ بائیک پرمُولاچنتلاپلی گاوں سے کیساورم انتہائی تیزرفتار کے ساتھ جارہے تھے کہ بنگاراگٹہ کے قریب بائیک چلانے والے نے اس کاتوازن کھودیاجس کے نتیجہ میں یہ تینوں بائیک سے گرپڑے۔

اس حادثہ میں بنی نامی شخص موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے دیگر دو ساتھی شدید زخمی ہوگئے۔

ان کو علاج کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیاگیا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *