حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نعیم قاسم نےحسن نصراللہ کی تدفین کا اعلان کیا

غزہ: حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نعیم قاسم نے حزب اللہ کے سابق سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ کی تدفین کا اعلان 23 فروری کو کرنے کا اعلان کردیا۔ حسن نصر اللہ کو پانچ ماہ قبل بیروت کے جنوبی مضافات میں اسرائیلی فضائی حملے میں شہید کردیا گیا تھا۔

حسن نصراللہ کو 27 ستمبر کو قتل کر دیا گیا تھا اور ایک مذہبی فتویٰ کے مطابق انہیں خفیہ اور عارضی طور پر دفن کیا گیا تھا۔

گروپ کے عہدیداروں نے سکیورٹی کی صورتحال کو عہدیداروں اور علما کے لیے غیر محفوظ تصور کیا تھا کہ وہ عوامی طور پر ان کی لاش پر ماتم کرتے دکھائی دیں۔

نعیم قاسم نے ایک ٹیلی ویژن تقریر میں کہا ہے ہم نے اجتماعی جنازے کے لیے 23 فروری کو منتخب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ اس تقریب میں پارٹی کی ایگزیکٹو کونسل کے سابق سربراہ ہاشم صفی الدین کا جنازہ بھی شامل ہوگا جو اکتوبر کے اوائل میں اسی طرح کے اسرائیلی حملے میں مارے گئے تھے۔

نعیم قاسم نے پہلی بار انکشاف کیا کہ صفی الدین کو نصراللہ کی جگہ سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا تھا لیکن ان حوالے سے اعلان سے پہلے ہی انہیں بھی قتل کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ حسن نصراللہ کو بیروت کے جنوب میں اور صفی الدین کو جنوبی لبنان میں ان کے آبائی شہر میں دفن کیا جائے گا۔

اتوار کو نعیم قاسم نے اپنی تقریر میں کہا، تھا کہ ایک ٹیم حزب اللہ کی شکست کو بڑھاوا دے رہی ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا ہے کہ جنوب کے لوگ اپنے معزز اور اعلیٰ عہدوں سے حال اور مستقبل تخلیق کرتے ہیں۔

اسرائیل کے ساتھ جنگ کے بارے میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نے تبصرہ کیا کہ ہم نے مکمل فتح کی بات نہیں کی ہے بلکہ یہ ایک ایسی جنگ ہے جس میں نفع و نقصان شامل ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *