واشنگٹن: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ جنوبی افریقہ کو مالی امداد دینا تب تک کے لیے بند کر دیں گے، جب تک کہ امریکہ وہاں کے کچھ طبقات کے لوگوں کی جانچ نہیں کر لیتا، جن کے ساتھ بہت برا سلوک کیا جا رہا ہے۔
مسٹرٹرمپ نے بغیر کسی ثبوت کے دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی افریقہ میں کچھ طبقات کے لوگوں کے ساتھ بہت برا سلوک ہو رہا ہے۔
انہوں نے ٹروتھ سوشل پر اپنی پوسٹ میں کہا، “جنوبی افریقہ زمین ضبط کر رہا ہے اور کچھ طبقے کے لوگوں کے ساتھ بہت برا سلوک کر رہا ہے۔
امریکہ یہ برداشت نہیں کرے گا، ہم کارروائی کریں گے۔
اس کے علاوہ، میں جنوبی افریقہ کو تمام مستقبل کی مالی امداد روک دوں گا جب تک کہ اس صورت حال کی جانچ مکمل نہیں ہو جاتی۔”
یہ واضح نہیں ہے کہ مسٹرٹرمپ کی پوسٹ کا کیا سبب ہے۔
جنوبی افریقہ نے اب تک ان کے تبصرے کا کوئی جواب نہیں دیا ہے۔