3 اور 4 فروری کو شمال مغربی ہند کے میدانی علاقوں اور آس پاس کے علاقوں میں 5 تاریخ تک بارش کا دور جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اگلے دو سے تین دنوں ٹھنڈ میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
راجدھانی دہلی سمیت شمال مغرب اور شمال مشرق کی کئی ریاستوں میں آج (ہفتہ) صبح سے ہی کہرا اور بادل چھایا ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج گھنے کہرے اور جزوی طور سے بادل چھائے رہنے کے ساتھ ہلکی بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا تھا یعنی پیر کو دھوپ نکلنے کے آثار کم ہیں، اس سے ٹھنڈ میں اضافہ ہونا طے ہے۔ فی الحال گرماہٹ کا احساس ہو رہا ہے لیکن لیکن اگلے دو سے تین دنوں ٹھنڈ میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے ذریعہ جاری کی گئی سیٹیلائٹ امیجری (آر جی بی) میں پنجاب، ہریانہ، دہلی، جنوبی ہماچل پردیش، جنوبی اتراکھنڈ، شمال-مغربی اتر پردیش، شمالی راجستھان، شمال-مشرقی بہار، جنوب-مشرقی جھارکھنڈ، شمالی ساحلی اوڈیشہ، مغربی بنگال اور شمال مشرقی ریاستوں میں کہرا یا نچلے بادل نظر آ رہے ہیں۔ کئی علاقوں میں حد نگاہ صفر ہو گئی ہے۔
پنجاب کے امرتسر اور پٹیالہ میں جہاں ایک طرف حد نگاہ صفر ہے وہیں دہلی کے صفدر گنج اور پالم میں 50 درج کی گئی ہے۔ واضح ہو کہ محکمہ موسمیات نے پہلے ہی شمالی ہند میں گھنا کہرا جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا تھا۔ اس کے علاوہ 3 اور 4 فروری کو شمال مغربی ہند کے میدانی علاقوں میں اور مغربی ہمالیائی علاقے میں اور آس پاس کے علاقوں میں 5 تاریخ تک بارش کا دور جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
دہلی کے موسم کی بات کی جائے تو اتوار کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22.4 ڈگری درج کیا گیا تھا جبکہ کم سے کم درجہ حرارت معمول سے 3٫4 ڈگری زیادہ 11.4 درج کیا گیا۔ ہوا میں نمی کی سطح 98 سے 51 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ پالم راجدھانی کا سب سے ٹھنڈا علاقہ رہا جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 20.3 ڈگری جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 10.6 ڈگری سیلسیس رہا۔
وہیں اتوار کو مسلسل پانچویں دن دہلی کے ہوا کا معیار انتہائی خراب زمرے میں رہا۔ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ کے مطابق کل دہلی کا اوسط اے کیو آئی 326 پوائنٹس پر رہا۔ اس سطح کی ہوا کو بے حد خراب زمرے میں رکھا جاتا ہے۔ ایک دن پہلے یہ 355 کے پوائنٹس پر تھا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔