دہلی میں کانگریس کا کیجریوال کے خلاف احتجاج

نئی دہلی: سابق رکن پارلیمنٹ ادت راج کی قیادت میں کانگریس کارکنوں نے اتوار کو عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے قومی کنوینر اروند کیجریوال کے گھر کے باہر احتجاج کیا اور پنجاب کے امرتسر میں بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے مجسمے توڑے جانے کو لے کر ان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔

اس دوران مسٹرادت راج نے کہا،’’مسٹرکیجریوال کو ڈاکٹر امبیڈکر کا احترام کرنا سیکھنا چاہیے۔ امرتسر میں ڈاکٹر امبیڈکر کے مجسمے کو توڑا گیا ہے۔ وہاں ان کی حکومت ہے۔ میں یہاں کوئی رکاوٹ پیدا کرنے نہیں آیا ہوں۔ ہمارا کوئی سیاسی مقصد نہیں ہے۔ میں یہاں صرف انہیں بابا صاحب امبیڈکر کا مجسمہ تحفے میں دینے آیا ہوں…انہیں امرتسر میں ریاست کی توہین کے لیے معافی مانگنی چاہیے۔’

کانگریس کارکنوں کے احتجاج کے پیش نظر پولیس نے مسٹر کیجریوال کے گھر کے سامنے سیکورٹی بڑھا دی ہے۔ پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے رکاوٹیں کھڑی کر دی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ 26 جنوری کو سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آیا تھا جس میں ایک شخص کو پنجاب کے امرتسر میں سیڑھی کا استعمال کرتے ہوئے بابا صاحب امبیڈکر کے مجسمے پر چڑھتے اور ہتھوڑے سے اسے نقصان پہنچاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ کانگریس اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اس واقعہ پر عام آدمی پارٹی، پنجاب حکومت اور مسٹر کیجریوال پر سخت تنقید کی تھی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *