پراناشہرحیدرآباد کے ایک مکان میں آگ لگ گئی

حیدرآباد: پرانا شہر کے کشن باغ چوراہے کے قریب واقع ایک عمارت میں اتوار کی صبح آگ لگ گئی۔

اطلاع ملتے ہی پولیس، فائر بریگیڈ اور کشن باغ کارپوریٹر نے موقع پر پہنچ کر بچاؤ کام شروع کیا۔ پولیس نے عمارت میں موجود افرادکو بحفاظت باہر نکالا۔

فائر بریگیڈ کے عملہ نے آگ پر قابو پالیا۔ آگ کی وجہ سے عمارت کی بالائی منزل میں بھی کثیف دھواں پھیل گیا۔

اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔



ہمیں فالو کریں


Google News

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *