ریاض ۔ کے این واصف
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہندوستانی سفیر ڈاکٹر سہیل اعجاز خان سے گزشتہ روز سفارت خانے ہند ریاض میں سابق رکن پارلیمنٹ اور ممتاز مزدور رہنما رام چندر کنٹیا اور ان کے ہمراہ ایم۔ بھیم ریڈی نے اور ان کے وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر ہونے والی بات چیت میں نائب سفیر ہندابو ماتھن جارج اور سوشل ویلفیئر آفیسر معین اختر بھی شریک رہے۔
منڈا بھیم ریڈی، حیدرآباد میں کام کرنے والی تنظیم خلیجی ایمگرنٹ ورکرز ویلفیر کمیٹی، ریاض میں سماجی کارکن چیتنا جگدیش گلوبل تلنگانہ این آر آئی فورم کے صدر محمد عبدالجبار بھی اس وفد میں شامل تھے۔ کنتیا اور بھیم ریڈی ریاض میں ہونے والی گلوبل لیبر مارکیٹ کانفرنس میں شرکت کے لیے سعودی عرب کے دورے پر ہیں۔