12 لاکھ روپے تک کی آمدنی پر نہیں لگے گا ٹیکس

نئی دہلی: مرکزی وزیر فینانس نرملا سیتا رامن نے آج اپنے عام بجٹ میں انکم ٹیکس سے متعلق ایک اہم اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی شخص کی سالانہ کمائی 12 لاکھ روپے تک ہے، تو اسے انکم ٹیکس نہیں دینا پڑے گا۔ یہ چھوٹ نئے ٹیکس رجیم کے تحت دی جائے گی، جس کا مقصد لوگوں کو زیادہ فائدہ پہنچانا ہے۔

 

اس کے علاوہ سیتا رامن نے سیلری کلاس کے لیے ایک اور اہم اعلان کیا۔ اب 75,000 روپے تک کا اسٹینڈرڈ ڈِڈکشن (ٹیکس میں کمی) بھی ملے گا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر کسی شخص کی تنخواہ 12 لاکھ 75 ہزار روپے تک ہے تو اسے انکم ٹیکس سے پوری طرح چھوٹ ملے گی یعنی وہ ٹیکس نہیں دے گا۔

 

وزیر فینانس نے مزید کہا کہ دودھ اور مچھلی کے کسانوں کے لیے قرض کی حد بڑھا دی جائے گی تاکہ وہ اپنے کام کو مزید بہتر طریقے سے کر سکیں۔ اس کے ساتھ ہی، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں (ایم ایس ایم ای) کے لیے بھی کریڈٹ (قرض) کی سہولت کو بڑھایا جائے گا، تاکہ انہیں اپنے کاروبار کو بڑھانے میں مدد مل سکے۔

 

ایک اور اہم اعلان یہ تھا کہ بزرگ شہریوں کے لیے ٹیکس کی چھوٹ کی حد کو دوگنا کر دیا جائے گا، یعنی بزرگوں کو زیادہ فائدہ ملے گا۔نرملا سیتا رامن نے کہا کہ ہندوستان دنیا کی سب سے تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت ہے، اور حکومت کی یہ کوشش ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچایا جائے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *