بی پی ایس سی امتحان کی منسوخی پر ہائی کورٹ میں سماعت، امیدوار دوبارہ امتحان کے مطالبے پر بضد

امیدوار مسلسل یہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ 70ویں بی پی ایس سی پی ٹی امتحان کو منسوخ کر کے دوبارہ امتحان لیا جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی حال میں اپنی مانگ سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ امتحان میں گڑبڑیوں کو لے کر کئی امیدوار گردنی باغ میں دھرنا دے رہے ہیں۔

گزشتہ روز (30 جنوری) کو بھی امیدواروں نے پٹنہ کی سڑکوں پر اتر کر مظاہرہ کیا اور بی پی ایس سی دفتر کے گھیراؤ کی کوشش کی۔ مظاہرین اور پولیس کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی، جس کے بعد پولیس نے کئی امیدواروں کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *